بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اسکواش کھلاڑیوں کی وطن واپسی
کھلاڑیوں نے بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرانا اعزاز قرار دے دیا
بھارت میں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔
بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی گئی ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں حمزہ خان، حارث قاسم اور عباس زیب نے سونے کے تمغے جیتے۔ انس بخاری نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے آفیشلز، نیشنل کوچ آصف خان اور دوسرے لوگوں نے نوجوان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔
میڈلسٹ کھلاڑیوں نے بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرانے کو ایک اعزاز قرار دیا اور آئندہ مقابلوں میں بھی اس طرح کی شاندار پرفارمنس دینے کا عزم کیا۔