تنوشری دتہ نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
نانا پاٹیکر اور تنوشری کے تنازع پر امیتابھ سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ہراسانی کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں نانا پاٹیکر اور تنوشری دتہ کے درمیان جنسی ہراسانی کے الزامات کو لے کر کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور ہر اداکار سے کسی نہ کسی طرح اس موضوع پر ردعمل جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر سوال کیا گیا تو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے یہ کہہ کر معاملے کو ٹال دیا کہ 'میرا نام نہ نانا پاٹیکر ہے اور نہ ہی تنوشری دتہ ہے تو پھر میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے امیتابھ کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اُن کے بیان پر افسوس ہوا کیوں کہ اس طرح کے لوگ ہمیشہ سماجی مسائل پر مبنی فلمیں کرتے ہیں اور فلموں میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں کہ عوام ان کی تعریف کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا
اداکارہ نے کہا کہ جب حقیقی زندگی میں معاشرے میں ہونے والے سماجی مسائل کے خلاف کھڑے ہونے اور کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو یہی لوگ ایسے غیر معمولی بیانات دیتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔