متحدہ کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل پر امریکا میں احتجاجی مظاہرے

لاپتہ کارکنان کو بازیاب اورمتحدہ کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کیا جائے، مظاہرین

لاپتہ کارکنان کو بازیاب اورمتحدہ کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کیا جائے، مظاہرین فوٹو: ایم کیو ایم ٹویٹر

کراچی میںمتحدہ قومی موومنٹ کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن، کارکنوں کے اغوا اور بہیمانہ قتل پر ایم کیو ایم امریکا کے تحت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک،شکاگو،اٹلانٹا، ہیوسٹن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہروں میں ایم کیو ایم نارتھ امریکا کے نگراں عبادالرحمن، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی،عہدیداروں، کارکنان، ہمدردوں کے علاوہ مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور متحدہ کے پرچم، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔




پلے کارڈز پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی، سیکیورٹی اداروں کی حراست میں شہید کیے گئے کارکنوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبادالرحمن اور جنید فہمی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے احکام جاری کریں۔
Load Next Story