کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی
ٹرافی کراچی میں 7 اور 8اکتوبر کو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی
انگلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کے لاہور میں سفر کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے شہر کے بس ٹور پر روانہ ہوگی، 2.45پر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی،اگلے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اس کے بعد واہگہ بارڈر جائے گی، آخری منزل شوکت خانم اسپتال ہوگی۔
بعد ازاں ٹرافی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچایا جائے گا، وہاں تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کا بھی امکان ہے، 6 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عوام کےلیے پیش کی جائےگی، وہاں سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچایا جائے گا، کراچی میں 7 اور 8اکتوبر کو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔