متروکہ وقف املاک کیس عدالت کا 2نجی کمپنیوں کو 98 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم
عدالت کا دونوں کمپنیوں کے سربراہوں حماد ارشد اور شرجیل شاہ کو 10 جون تک رقم جمع کرانے کا حکم۔
ISLAMABAD:
متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کور ٹ نے 2 نجی رئیل اسیٹیٹ کمپنیوں کو دس جون تک 98 کروڑ 60 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر گرفتار ی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متروکہ وقف املاک کی طرف سے 2009 میں اپنی رقم سے سرمایہ کاری کرنے کے لیے رقم دینے کے معاملہ پر کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مختصر حکم میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری کسی قانون کے بغیر کی گئی، 4 سال گزر گئے مگر کمپنیوں نے ایک پیسہ منافع نہیں دیا ،عدالت نے دونوں کمپنیوں کے سربراہوں حماد ارشد اور شرجیل شاہ کو 10 جون تک رقم جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رقم کی ادائیگی تک دونوں کمپنیوں کے چیف ایگزیکیٹیو کے پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع رہیں گے تاہم رقم جمع نہ ہونے پر کیس کی سماعت 11 جون کو ہی کی جائے گی اور دونوں کی گرفتار کے ساتھ ساتھ قانونی عمل شروع کیا جائے گا، عدالت نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین کو بھی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔