آرمی چیف تین روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے
پاکستان تعاون بڑھانے کے اردن کے ہر مثبت اقدام کو خوش آمدید کہے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف تین روزہ دورے پر اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اردن کے بادشاہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اردن کے بادشاہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ کے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے پاکستان تعاون بڑھانے کے اردن کے ہر مثبت اقدام کو خوش آمدید کہے گا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود عبدالحلیم فریحات سے بھی ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے افواج کی تربیت و مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعلقات میں مکمل تعاون کی پیش کش کی۔