اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار
فلم ’تاناجی‘ اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
GENEVA:
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار اجے دیوگن ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم 'تانا جی' پر مرکوز کیے بیٹھے ہیں جس کے تمام تر کام مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو منفرد بنانے کے لیے ممبئی میں 5 بڑے سیٹ لگائے گئے ہیں جن کی مالیت 7 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔
فلم میکرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم 'تانا جی' میں اجے دیوگن کے مدمقابل اداکارہ کے لیے اُن کی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اس فلم کو ٹی سیریز کے تعاون سے فلمایا جائے گا جس میں اوپ راؤل ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے اور یہ فلم 'تاناجی' اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ کاجول کے شاپنگ مال میں گرنے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن اور کاجول متعدد فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں جس میں 'یو می اور ہم'، 'راجو چاچا'، 'دل کیا کرے'، 'پیار تو ہونا ہی تھا'، 'عشق' اور 'گندرج' جیسی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔