وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور افغانستان مسئلے سمیت دیگر معاملات پر گفتگو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، افغانستان کے مسئلے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی جس میں افغانستان کے معاملات کے ساتھ ساتھ پاک، امریکا تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر نے قبائلی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا۔
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ سینیٹر کوری بوکر نے کہا پاکستان میں تبدیلی سے علاقے میں امن کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا طویل عرصہ سے ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور انہیں اپنے مضبوط باہمی تعلقات کی از سر نو تعمیر کرنی چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔