بنگلہ دیش پریمیئر لیگ شعیب ملک اور سہیل تنویر اپنی ٹیموں میں برقرار

تمام ٹیموں کو اپنے پاس برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانے کیلیے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔

تمام ٹیموں کو اپنے پاس برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانے کیلیے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلیے پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر سہیل تنویر کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلیے کومیلا وکٹورینز نے پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اور سلہٹ سکسرز نے فاسٹ بولر سہیل تنویر کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے، تمام ٹیموں کو اپنے پاس برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانے کیلیے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔


دلچسپ بات یہ کہ راجشاہی کنگز نے گزشتہ ایونٹ کے اپنے آئیکون پلیئر مشفیق الرحیم کو ہی ریلیز کردیا ہے۔

 
Load Next Story