شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر 2 میزائل داغے جس سے مکان مکمل تباہ ہوگیا۔

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل دتہ خیل کے علاقے شوال میں مکان پر 2 میزائل داغے جس سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story