سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں وزیرپیٹرولیم

سعودی عرب کو پاکستان میں گیس کے 10 نئے ذخائر کی تلاش کی بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، وزیرپیٹرولیم

سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے حامی بھرلی ہے، وفاقی وزیر :فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی وفد سے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مثبت بات ہوئی ہے، سعودی عرب نے پہلی دفعہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے، تاہم ہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے حامی بھرلی ہے، آئل ریفائنری کے قیام کے لیے شرائط و ضوابط طے ہونا باقی ہیں، سعودی وزیر خزانہ کی پاکستان آمد پر آئل ریفائنری کے قیام کے معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکام کو بتایا ہے کہ پاکستان خام تیل کی درآمد بڑھانا چاہتا ہے، جب کہ سعودی عرب کو پاکستان میں گیس کے دس نئے ذخائر کی تلاش کی بولی میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔
Load Next Story