خیبرپختونخوامیں 1800اشتہاریوں کی گرفتاری سے امن وامان میں بہتری آئیوزیراعلیٰ
سی پیک اور نئے اضلاع کے صوبے میں انضمام سے پولیس میں مزید نوجوان بھرتی ہوں گے، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ 1800 اشتہاریوں کی گرفتاری سے امن و امان میں بہتری اور جرائم میں کمی آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت 100 روزہ ایجنڈے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس، صحت اور قانون پر 100 روزہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو سول سروسز اصلاحات اور محکمہ داخلہ کے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا پولیس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں تواتر سے منعقد کرائی جائیں جہاں وزراء اور عمائدین کی موجودگی میں شہریوں کے مسائل حل کیے جائیں کیوں کہ پولیس کی خودمختاری اور عوامی رابطے بڑھنے سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 1800 اشتہاریوں کی گرفتاری سے امن و امان میں بہتری اور جرائم میں کمی آئی ہے جب کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں کمزوریاں اور رکاوٹیں دور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ میں ٹورسٹ پولیس کا قیام اچھے اقدامات ہیں جب کہ سی پیک اور نئے اضلاع کے صوبے میں انضمام سے پولیس میں مزید نوجوان بھرتی ہوں گے۔