جناح اسپتال ڈاکٹروں کے ایک گروپ کی دوبارہ ہڑتال کی کوشش

اسپتال کے ایک دوسرے گروپ نے اوپی ڈی اور شعبہ حادثات کو بند کرانا شروع کردیا جس پر مریضوں سے تکرار بھی ہوئی۔

اوپی ڈی بندکرانے والے گروپ کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات تسلیم نہیں کرتے اورڈاکٹرتسنیم احسن اور ڈاکٹر سیمی جمالی کے تبادلے کے احکامات واپس لیے جائیں۔فوٹو: راشد اجمیری / ایکسپریس

جناح اسپتال میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد دوسرے گروپ نے جمعہ کواسپتال کی اوپی ڈی بندکرانے کی کوشش کی۔

مریضوں اورملازمین کی تکرارکے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی جس پرقابو پالیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے اسپتال میں ہڑتال ختم کرنے کے اعلان اور مطالبات تسلیم کیے جانے پریوم تشکرمنایاجارہا تھا کہ اچانک اسپتال کے ایک دوسرے گروپ نے اوپی ڈی اور شعبہ حادثات کو بند کرانا شروع کردیا جس پر مریضوں سے تکرار بھی ہوئی جس پر متعدد مریض مشتعل ہوگئے اورکہا کہ اسپتال تین دن سے بند ہے اورمریضوںکی بڑی تعداد بھی 3 دن سے علاج سے محروم ہے۔




اوپی ڈی بندکرانے والے گروپ کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات تسلیم نہیں کرتے اورڈاکٹرتسنیم احسن اور ڈاکٹر سیمی جمالی کے تبادلے کے احکامات واپس لیے جائیں بصورت دیگر ہفتہ کوایمرجنسی بھی بندکردی جائے گی، ڈاکٹرایسوسی ایشن کے رہنماؤںکاکہنا تھاکہ سابقہ انتظامیہ کے بعض افسران موجودہ نگراں انتظامی سربراہ کو ناکام کرنے کیلیے اسپتال میں ہڑتال کراناچاہتے ہیں۔

تاہم اس وا قعے کی اطلاع ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوںکودی گئی جس پر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بند اوپی ڈی کوکھلوانا شروع کردیا اور اوپی ڈی میں آنے والے مریضوںکا معائنہ کیا گیا ، دریں اثناء ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے منائے جانے والے یوم تشکرکی تقریب اسپتال میں منعقدکی گئی جس میں ڈاکٹر جاوید جمالی، ڈاکٹر عباس سمیت دیگررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ کے فیصلے کوسراہا گیا۔
Load Next Story