پاسپورٹ اجرا میں تاخیرہزاروں شہریوں کی حج سے محرومی کا خدشہ

وزارت کی 15جون تک پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت، عوام دفترکے چکر کاٹنے پر مجبور

محکمہ پاسپورٹ میں جاری بحران کے باعث کے باعث کئی ماہ گزرجانے کے باوجود حیدرآباد اوراندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد تاحال پاسپورٹ سے محروم ہیں. فوٹو: فائل

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاسپورٹ جاری نہ کیے جانے کے باعث سینکڑوں افراد کے اس سال حج بیت اﷲ کی سعادت سے محروم رہ جانیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کو15جون تک پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ میں جاری بحران کے باعث کے باعث کئی ماہ گزرجانے کے باوجود حیدرآباد اوراندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد تاحال پاسپورٹ سے محروم ہیں اور وہ اپنے پاسپورٹ کے حصول کیلیے محکمہ پاسپورٹ کے دفترکے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انھیں پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔




ایک شہری اعزاز افتخار نے 'ایکسپریس' کوبتایا کہ انھوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے اپنا، اہلیہ اور ہمشیرہ کے پاسپورٹ تیارکرنے کیلیے 7 فروری کو درخواست جمع کی جس پرمجھے60روز کا وقت دیا گیا لیکن4ماہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک انھیں پاسپورٹ تیارکرکے نہیں دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے7 مارچ کو حج کیلیے درخواست جمع کرائی اور وزارت حج نے انھیں ایک خط لکھا ہے کہ ہم اپنے پاسپورٹ15جون تک جمع کرا دیں لیکن پاسپورٹ تیار نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی ایک خط ارسال کیا جس میں ان کی توجہ ان معاملات کی طرف دلائی ہے اوران سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو پابند کریں کہ انکے پاسپورٹ15جون سے قبل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ، ان کی اہلیہ اور ہمشیرہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔ا
Load Next Story