امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اردو میں گانا گا کر دل موہ لیے

مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل موہ لیے۔

اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردو زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا۔

قبل ازیں ان کا کہناتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔


واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=4rGS8uQ9P8U

 
Load Next Story