پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

سرغنہ ختو خاصخیلی بھی پکڑا گیا، منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں اورکار برآمد

ڈی ایس پی اعجاز ترین کا کہنا تھا کہ ایس ایس جاوید جسکانی کی ہدایت پر چھاپہ مارا گیا. فوٹو: فائل

نواب شاہ پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں، کار برآمد،10افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعے کی سہ پہر بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کھٹی گوٹھ میں بدنام منشیات فروش ختو خاصخیلی کے اڈے پر چھاپہ مارکر4 مسروقہ موٹرسائیکلیں، ایک کار،5 کلو چرس، 2کلو ہیروئن، ایک کلو افیون اور ہزاروں لیٹر کچی شراب برآمد کر کے ختو خاصخیلی سمیت دس منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔




ملزم ختو خاصخیلی نوابشاہ پولیس کوسنگین نوعیت کے 46 کیسوں میں مطلوب تھا۔ ڈی ایس پی اعجاز ترین کا کہنا تھا کہ ایس ایس جاوید جسکانی کی ہدایت پر چھاپہ مارا گیا اور شہرسے تمام منشیات کے اڈے ختم کردیے جائینگے۔
Load Next Story