وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دیدی
گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پر اتفاق ہوا ہے جس پر ایم او یو سائن کیا جائے گا، وزیر پٹرولیم
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دیدی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور وزرا نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا جب کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آرہا ہے اور ترکی نے اسلام آباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کے 100 روزہ پلان کی تفصیلات کیلئے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے جب کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنایا جائے گا، کمیٹی بنادی ہے جس کے سربراہ شفقت محمود ہوں گے، کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے سوا لاکھ کے قریب ملازمین کو مستقل کیا، جس کی بات کرو تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں جب کہ اسحاق ڈار دور میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا ہفتے میں 2 دن کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
اس موقع پر وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، آرامکو اور پی ایس او کے مابین معاہدہ کیا جائے گا جس پر ایم او یو سائن کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔
غلام سرور نے کہا کہ چین کے خدشات والی خبروں میں صداقت نہیں، ہمیں 5 ریفائنریز کی ضرورت ہے جب کہ 10 بلاکس کی اوپن آکشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گیس کے نظام سے 30 فیصد لوگ استفادہ کرتے ہیں، گیس قیمتوں پر 3 کے بجائے اب 7 سلیبز بنائی ہیں، 80 فیصد صارفین کے لیے صرف 10 سے 20 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔