ترکی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 فوجی ہلاک 3 زخمی

ترک حکام نے فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے

ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ فوٹو : فائل

بطمان صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے بطمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرد باغیوں کے حملوں میں 6 ترک فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک


گورنر بطمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن میں 7 ترک فوجی ہلاک

دھماکے کے بعد ترک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب ترک فوج کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں 13 باغی مارے گئے۔
Load Next Story