کھیلوں میں بہتری مالدیپ نے پاکستان کی خدمات حاصل کرلیں
کوچز اور تجربہ کار پلیئرزکرکٹ، ایتھلیٹکس و دیگر کھیلوں میں مدد فراہم کرینگے۔
مالدیپ نے کھیلوں میں بہتری کیلیے پاکستان کی خدمات حاصل کرلیں،کوچز اور تجربہ کار پلیئرزکرکٹ ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ ، باسکٹ بال، والی بال اور ٹیبل ٹینس میں مدد فراہم کریں گے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ و یوتھ اینڈ اسپورٹس آف مالدیپ کے مابین معاہدہ طے پا گیا، جس کے مطابق پاکستانی کوچز گراس روٹ لیول پر مالدیپ کے نوجوانوں کی تربیت کرینگے ۔ مالدیپ کی جانب سے حکومت کے نام تحریر شدہ خط کے مطابق دنیائے کرکٹ میں پاکستان ایک منفرد مقام رکھتا ہے، اس نے عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور انضمام الحق جیسے بڑے نام پیدا کیے جنھیں مالدیپ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ان اسٹارز کو اپنا آئیڈیل بنانے ہوئے ملک کا نام روشن کریں۔
دیگر کھیلوں میں بھی پاکستان جنوبی ایشیا کا ایک بڑا نام ہے، ہماری حکومت پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی مثبت جواب دیتے ہوئے مالدیپ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مالدیپ اسپورٹس فیڈریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ایک جامع پلان تیار کرکے ارسال کرے تاکہ کوالیفائیڈ پاکستانی کوچز کو نامزد کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق مالدیپ کی حکومت کوچز کو خطیرمعاوضہ دینے پر بھی رضا مند ہے۔ پاکستان مالدیپ کو نچلی سطح پر اسپورٹس ڈھانچے کی فراہمی، اسپورٹس میڈیسنز اور ڈوپنگ کنٹرول پروگرام میں معاونت فراہم کرنے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔