پی ایس بی کے علامہ اقبال ہاسٹل میں آسیب کی اطلاعات پلیئرز خوفزدہ ہوگئے

آسیب کے خوف کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتے جس سے ز کارکردگی متاثر ہوتی ہے، کھلاڑی۔

آسیب کے خوف کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتے جس سے ز کارکردگی متاثر ہوتی ہے، کھلاڑی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے علامہ اقبال ہاسٹل کی چوتھی منزل پر آسیب کی اطلاعات سے کھلاڑی اور عملے کے ارکان خوفزدہ ہیں۔


ہاسٹل میں ملکی وغیر ملکی کوچز سمیت قومی کھلاڑی رہائش اختیار کرتے ہیں، انھیں یہاں بورڈ کی طرف سے ہر قسم کی مراعات اور سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں، ایک سینئر ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہاسٹل کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے بعد معصوم بچوں کے رونے اور خوفناک قسم کی آوازیں آتی ہیں، رات کے آخری پہر اکثر دروازوں پر دستک بھی دی جاتی ہے مگر دروازہ کھولنے پر کوئی نظر نہیں آتا،کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آسیب کے خوف کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکتے جس سے ز کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بورڈ حکام پلیئرز اور آفیشلز کو آسیب کے شر سے محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کریں۔
Load Next Story