پشاور میں شہری کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے کا انکشاف
ایف آئی اے کا مال روڈ پر واقع اکاؤنٹ ہولڈر کے گھر پر چھاپہ
پشاور میں ایک شہری کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشکوک بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کے انکشاف پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مال روڈ پر واقع اکاؤنٹ ہولڈر کے گھر پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں چیک بک، رسیدیں اور بے نام اکاونٹ سے متعلق دستاویزات برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ سیف الدین نامی شخص کا ہے جو کہ معروف تاجر حاجی خان عرف وڑوکے حاجی کا بیٹا ہے۔ ایف آئی اے نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور بینک اکاؤنٹ کا تمام ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔