بھارت کو نیا ’’ لٹل ماسٹر ‘‘ مل گیا
کم عمری میں کارنامہ انجام دینے والے18سالہ بیٹسمین نے ریکارڈزکے انبار لگا دیے
بھارت کو نیا''لٹل ماسٹر''مل گیا، پرتھوی شا نے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔
ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ کا پہلا روز مکمل طور پر نوجوان بیٹسمین پرتھوی شا کے نام رہا، جنھوں نے ڈیبیو پر سنچری کا کارنامہ انجام دینے کے ساتھ مزیدکئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے، 99 بالز پر تھری فیگرزمیں رسائی سے وہ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے، شیکھر دھون 85 بالز پر سنچری کے ساتھ سرفہرست جبکہ ڈیوائن اسمتھ بھی 93 گیندوں پر سنچری جڑچکے ہیں۔
پرتھوی ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے اور بھارت کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے، محمد اشرفل اور ہیملٹن مساکیڈزا نے 18 برس کی عمر ہونے سے قبل جبکہ سلیم ملک نے پرتھوی سے 6 دن کم عمر میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔
کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم عمری میں سنچری بنانے والے پرتھوی شا، سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے بھارتی ہیں، انھیں اپنے پہلے فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ میچ میں سنچری جڑنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان سے قبل صرف 2کھلاڑیوں نے یہ ڈبل کارنامہ انجام دیا،ان میں بھارتی گنڈاپا وشواناتھ اور آسٹریلیا کے ڈیرک ویلہام شامل ہیں۔
پرتھوی کے 134 رنز کی بدولت بھارت نے ابتدائی روز کا اختتام 4 وکٹ 364 رنز پر کیا، دوسرے اوپنر لوکیش راہول پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے تھے، چتیشو پجارا 86 اور اجنکیا راہنے 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جب پہلے دن کھیل کا اختتام ہوا تو ویرات کوہلی 72 اور ریشابھ پانٹ 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دوسری جانب شینن گیبرائیل، لیوس، بشو اور روسٹن چیس نے ایک، ایک وکٹ لی۔