کوسٹ گارڈ کی کارروائی کروڑوں مالیت کا سامان ضبط

13 افراد گرفتار،ضبط اشیا میں،7 ٹرک، 403 بوری چھالیہ،گٹکے کے 18 ہزار پیکٹس شامل

13 افراد گرفتار،ضبط اشیا میں،7 ٹرک، 403 بوری چھالیہ،گٹکے کے 18 ہزار پیکٹس شامل۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کوسٹ گارڈ کی سپرہائی وے پر کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ، انڈین گٹکے سمیت دیگر قیمتی اشیا قبضے میں لے لیں۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے کافی بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان اسمگل ہونے کی اطلاع ملی جس پرڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر سجاد رانجھا نے متعلقہ کمانڈرز کو سخت چیکنگ کے احکام جاری کیے۔


دوران چیکنگ سپرہائی وے پر موجود کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر 7مشکوک ٹرکوں کی تلاشی کے دوران اسمگل شدہ 403بوری چھالیہ (وزن 32ہزار 292کلو گرام) انڈین گٹکا کے 18ہزار825 پیکٹس، 1 ہزار 95 کاٹن غیر ملکی کراکری سیٹ جبکہ غیر ملکی ٹائرز کی بھاری مقدار برآمد کرکے 13افراد کو گرفتار کرلیا۔برآمد ہونے والی اشیا قبضے میں لے لی گئیں۔ ٹرکوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں پاک ایران بارڈر پر 6تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جن میں 4پاکستانی جبکہ 2نائجیرین باشندے شامل ہیں۔گرفتارافراد غیر قانونی طورپر ایران جانے کی کوشش کررہے تھے۔
Load Next Story