ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی 31 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا
ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کی تیاریوں کے لئے منتخب 31 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاجب کہ کئی بڑے ناموں سمیت 9 کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی گئی ہے۔
ہالینڈ میں لیگ کھیل کر وطن واپس آنے والے راشد محمود کی لاہور میں موجودگی کے باوجود کیمپ کو نظر انداز کرنے پر انہیں کراچی میں شیڈول ٹرائلز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا جب کہ کینیڈا میں لیگ کھیلنے والے سینئر کھلاڑی شفقت رسول کی ٹیم سے چھٹی کروا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں اپنے کھیل سے ٹیم منیجمنٹ کو متاثر نہ کرنے والے مزید سات کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، ان پلیئرز میں ارسلان قادر، منیب، ذیشان بخاری، اویس، رضوان علی، راشد محمود اور سہیل ریاض شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں اب صرف بائیس کھلاڑی رہ گئے ہیں، ان پلیئرز میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، محمد علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، محمد رضوان جونیئر، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، محمد اظفر یعقوب، محمد عتیق، محمد زبیر، اعجاز احمد، محمدعرفان جونیئر، محمد دلبر، محمد فیصل قادر، ایم رضوان، محمد عتیق ارشد اور ساران بن مشتاق شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز اب 11 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے، چیف سلیکٹر صلاح الدین صدیقی سلیکشن کمیٹی کے ارکان قاسم خان، مصدق حسین اور ایاز محمود کے ہمراہ18 رکنی حتمی اسکواڈ کا انتخاب کریں گے۔ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔