عمران خان اسمبلی میں میرے ساتھی ہیں مخالفت صرف انتخابی مہم تک تھی ایازصادق

میرا کام ایوان چلانا،حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو بلاامیتاز سہولت فراہم کرنا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

میرا کام ایوان چلانا،حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو بلاامیتاز سہولت فراہم کرنا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں میرے ساتھی ہیں مخالفت صرف انتخابی مہم تک تھی۔



اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد پہلی بارلاہورپہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا شانداراستقبال کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مخالفت صرف الیکشن کی حد تک تھی اور وہ جب رکن قومی اسمبلی کا حلف لینے آئیں گے توانہیں خوش آمدید کہوں گا ، میرا کام ایوان چلانا،حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو بلاامیتاز سہولت فراہم کرنا ہے،ڈرون کے حوالے سے جو کوئی بھی قرارداد لانا چاہے یا بحث کرنا چاہے اسے بھی سہولت دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے جو کارروائی یا قراردادیں ہوئی وہ گزشتہ حکومت کے ساتھ ختم ہو گئیں اب اگر پھر کوئی نئی قرارداد لانا چاہے تو اسے بھی قانون اجازت دیتا ہے۔

ایازصادق کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سارے مسائل درپیش ہیں سب نے مل کر ملک کو ان مسائل سے نکالنا ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے ، قائدین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اعتماد کر کے اسپیکر قومی اسمبلی بنایا۔
Load Next Story