ڈرون حملوں میں ہلاک افراد دہشت گرد ہیں تو شناخت ظاہر کی جائے عمران خان
ڈرون حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں اور ان حملوں میں بےگناہ افراد مارے جاتے ہیں، عمران خان
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد دہشت گرد تھے تو ان کی شناخت ظاہر کی جائے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں،ڈرون حملوں میں بےگناہ افراد مارے جاتے ہیں اگر ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد دہشت گرد ہیں تو ان کی شناخت ظاہر کی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل کے دوران امریکا کی جانب سے 2 ڈرون حملے کئے جاچکے ہیں، نواز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ڈرون حملوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کی بات کی تھی تاہم اس کے 24 گھنٹے کے اندر ہی امریکا نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے .