وزیراعظم کا اپنی تقریرمیں پاک ایران گیس منصوبے کا ذکرنہ کرنا شکوک کو جنم دیتا ہے خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت مفاہمتی پالیسی کے تحت سب کو ساتھ لے کر چلی اور اب نوازشریف کی باری ہے، خورشید شاہ

ملک کو درپیش مسائل پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا موقف یکساں ہو گا،سابق وفاقی وزیر۔ فوٹو: آن لائن/فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی پہلی تقریر میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا جو کئی شبہات کو جنم دیتا ہے۔


سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے اپنے دور حکومت میں سب کو ساتھ لے کر ملک چلایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی تجویز اچھی ہے پیپلز پارٹی نے بھی گزشتہ پانچ سال کے دوران ایران ، ترکی اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی اپنائی ،امید ہے کہ نوازشریف بھی ہماری پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا جو کئی شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور ملک کو درپیش مسائل پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا موقف یکساں ہو گا۔
Load Next Story