اجے دیوگن نے اہلیہ کاجول کوکنجوس قراردے دیا

اجے جو فیصلہ کرلیتے ہیں پھراس فیصلے کوکوئی نہیں بدل سکتا، کاجول

کاجول بالکل بھی فضول خرچ نہیں ہیں، اجے دیوگن فوٹو:فائل

ناموربالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت مانتے ہیں کہ انہیں کاجول جیسی کنجوس بیوی ملی کیونکہ کاجول فضول چیزوں پر پیسے ضائع نہیں کرتی۔

اداکاراجے دیوگن اورکاجول نے حال ہی میں ایک ٹی وی شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ "آپ دونوں میں سے زیادہ فضول خرچ کون ہے"؟ کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا میں زیادہ فضول خرچ ہوں اوراکثرگھرکے لیے کچھ نہ کچھ خریدتا رہتا ہوں۔


اجے نے کاجول کو''کنجوس'' قراردیتے ہوئے کہا کہ کاجول بالکل بھی فضول خرچ نہیں ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے کاجول جیسی کنجوس بیوی ملی جوبیکارچیزوں پرپیسے ضائع نہیں کرتی۔

دوسری جانب کاجول سے پوچھا گیا کہ گھرمیں ''سنگھم'' کون ہے جس پراداکارہ نے کہا کہ گھر میں ''سنگھم'' اجے دیوگن ہیں کیونکہ اجے جو فیصلہ کرلیتے ہیں پھراس فیصلے کوکوئی نہیں بدل سکتا۔
Load Next Story