ہاکی ورلڈ کپ کیلیے بھارت پاکستانی ٹیم کو ویزے دے گا

انٹرنیشنل فیڈریشن نے یقین دہانی کرادی،اس سے قبل2ایونٹس کھیلیں گے، خالد سجاد کھوکھر

انٹرنیشنل فیڈریشن نے یقین دہانی کرادی،اس سے قبل2ایونٹس کھیلیں گے، خالد سجاد کھوکھر۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت ضرور ویزے دے گا جب کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہمیں یقین دہانی کرادی ہے۔

لاہور میں پی ایچ ایف ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کے بعد صدر پی ایچ نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ورلڈ کپ 2018 کیلیے واجبات کی دو قسطیں ادا کر دی گئی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر کوئی ابہام نہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلیے انتظامی معاملات آخری مرحلے میں ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے دو ٹورنامنٹس کھیلے گی۔

صدر پی ایچ ایف نے دعوی کیا کہ پاکستان ٹیم اولمپکس میں بھی کوالیفائی کریگی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کیلیے حکومت کا ساتھ چاہیے، صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بھارت جانے کیلیے گرانٹ جاری کرے۔


صدر ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کے استعفی پرکہاکہ یقین ہے کہ چھ ماہ میں لڑکوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہوگا، ملکی کوچز بھی اچھے ہیں۔ یقین ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس میں مزید بہتری آے گی۔ میں نے کھلاڑیوں کیلیے رقم کا انتظام کیا اور اپنا وعدہ پورا کیا۔

صدر ہاکی فیڈریشن نے بتایاکہ اجلاس میں قومی ٹیمْ کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے پر سب نے اتفاق کیا ہے۔

 
Load Next Story