فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرزارجنٹائن اور کولمبیا کا مقابلہ برابر
گول کیپرز نے کئی حملے ناکام بنائے، میسی کی ادھوری فٹنس کے ساتھ شرکت.
فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرزکے جنوبی امریکن گروپ میں ارجنٹائن اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔
بیونس آئرس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں میزبان ٹیم کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے دیگر فارورڈز کی مدد سے کولمبیئن گول پوسٹ پر کئی حملے کیے جسے حریف گول کیپر ناکام بناتے رہے، اسی مزاحمت کا سلسلہ وقفے کے بعد بھی جاری رہا،کولمبیئن کھلاڑیوں کو بھی کئی مواقع ملے،ارجنٹائنی گول کیپر نے ایک یقینی گول روکتے ہوئے ٹیم کو ناکامی سے بچایا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے ساؤتھ امریکن گروپ میں ارجنٹائنی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دریں اثنا کپتان لیونل میسی کا کہنا ہے کہ میں میچ کیلیے مکمل فٹ نہیں تھا۔ یاد رہے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اسٹار اسٹرائیکر ایک ماہ سے کھیل سے دور ہیں لیکن کوچ الیجنڈیروسبیلا نے کولمبیا سے مقابلے کیلیے انھیں ٹیم میں شامل کرلیا۔
میسی نے کہا کہ میں تھوڑی دیر ہی کھیل سکا لیکن مجھے پتا تھا کہ میچ کے بعد ٹانگوں کا کیا حال ہو گا، پہلے ہی تمام تر تفصیلات کوچ کو بتا دی تھیں لیکن فیصلہ ہواکہ دوسرے ہاف میں میرا تھوڑے سے وقت کیلیے کھیلنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ بارسلونا کے اسٹرائیکر نے ریفری کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں سرجیو آگورس کو آف سائیڈ ہونے پر میچ سے باہر کر دیا گیا، اس کے بعد میسی نے سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا، انھوں نے کہاکہ میں ارجنٹائن کے اگلے میچز کیلیے دستیاب ہوں گا یا نہیں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا،میں جانتا ہوں کہ کافی عرصے ٹیم سے باہر رہا تاہم میری غیرموجودگی میں بھی وہ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔