لیاری گینگ وارنے قتل وغارت کابازارگرم رکھاہےرابطہ کمیٹی

متحدہ کے کارکن وقاص کوگینگ وار ملزمان نے قتل کیا،انھیں کوئی روکنے والا نہیں.

اللہ نئی حکومت کو ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں کامیابی دے، رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب . فوٹو فائل

SWAT:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے رنچھوڑلائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کوشہیدکرنے کی سخت ترین مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمددوںسمیت تاجروں اورصنعتکاروں کے قتل میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے شہر میںدہشت گردی،بھتہ خوری،اغوابرائے تاوان اورقتل وغارت سمیت سنگین جرائم کابازارگرم کررکھاہے تاہم پولیس وانتظامیہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے آگے بے بس ہیں اورکوئی انہیں روکنے والانہیں۔




رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روزرنچھوڑلائن کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکن وقاص علی کوبھی گینگ وارکے دہشت گردوں نے اس وقت اندھادھندفائرنگ کرکے شہیدکیاجب وہ اپنے گھرجارہے تھے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے مطالبہ کیاکہ وقاص علی شہیدکے سفاک قاتلوں کوفوری گرفتار کیاجائے۔
Load Next Story