نیب اور عدالتوں کے اقدامات میں انتقام کا رویہ نہیں جھلکنا چاہیے سراج الحق
نئے پاکستان میں بھی لوگوں کو لاپتا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب اور عدالتوں کے اقدامات میں انتقام کا رویہ نہیں جھلکنا چاہیے جب کہ نئے پاکستان میں بھی لوگوں کو لاپتا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نیب اور عدالتوں کے اقدامات میں جانبداری اور انتقام کا رویہ نہیں جھلکنا چاہیے، نیب کے اقدامات پر وزرا کے بیانات شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بھی لوگوں کو لاپتا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری اعجازاللہ کو فوری رہا کیا جائے، لوگوں کو گمشدہ کرنا انسانی حقوق اور قانون کی بدترین خلاف ورزی ہے ، شہریوں سے قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں، لیکن وزراء اور ذمہ داران اب تک اپوزیشن والی گفتگو کررہے ہیں، اب تک کا بیانیہ گزشتہ حکومتوں کی طرح ہے، جب کہ عوام پی ٹی آئی سے مختلف رویہ کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی تعداد میں اشیاء مہنگی ہوں گی، بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بات بھی ہورہی ہے، یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے اور واضح آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے،
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ میں ادارے بد ترین کرپشن کا شکار ہیں، عوام پر خرچ ہونے کے بجائے بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن کی نذر ہورہا ہے، کراچی میں امن و امان ، پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔