خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5 اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، سوات، مالاکنڈ، بونیر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.4 ریکارڈ
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقام کی تلاش میں لگ گئے۔ لوگوں نے اپنے پیاروں کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔ زلزلے کے باعث فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔