جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
بازاروں،مساجداورامام بارگاہوںکے اطراف سیکیورٹی کے...
جمعتہ الوداع آج ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ،جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
شہرکی سیکڑوں مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کیلیے عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،انتظامیہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف پولیس و رینجرز کی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں یوم القدس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج (جمعتہ الوداع) نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا شہر بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا جائے گا۔