اٹک میں دلہا کے بھائی کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق

شادی میں فائرنگ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہی، اہل علاقہ

پولیس نے دلہن کی لاش ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کرکے کاغذی کارروائی کا آغازکردیا: فوٹو: فائل

گولڑہ گاؤں میں شادی کے دوران دلہا کے بھائی کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہوگئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹک کے تھانہ صدرکی حدود میں گولڑہ گاؤں کے حبیب نامی نوجوان کی عظمیٰ نامی لڑکی سے شادی تھی، جب عظمیٰ بی بی کی بارات واہ کینٹ سے گولڑہ پہنچی توگھرمیں فائرنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران دلہے کے بھائی کی پستول میں گولی پھنس گئی، پستول سے گولی نکالی جا رہی تھی کہ گولی چل گئی اورسامنے بیٹھی دلہن عظمیٰ کو جا لگی، جس سے دلہن موقع پرجاں بحق ہوگئی۔

اہل علاقہ کے مطابق شادی میں فائرنگ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہی اورپولیس کے نہ پہنچنے سے المناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے دلہن کی لاش ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کرکے کاغذی کارروائی کا آغازکردیا۔
Load Next Story