ٹریفک کیمرا پروجیکٹ مرکزی کمانڈ سینٹر سے منسلک کیا جائے گا
40 شاہراہوں،انٹر سیکشن پر158فکسڈ،40 360 ڈگری تک حرکت والے کیمرے سی پی او آفس میں قائم کمانڈ سینٹر سے منسلک
ٹریفک کیمرا پروجیکٹ کو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس سینٹر سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس میں ہونے والے اجلاس میں ای پولیسنگ پرو جیکٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ٹریفک مانیٹرنگ ، مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹریفک کیمرا پروجیکٹ کو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریفک کیمرا سسٹم کے تحت 40 مختلف مقامات مثلاً مرکزی شاہراہوں ، انٹر سیکشن وغیرہ پر 158فکسڈ کیمروں کے علاوہ 40 ایسے کیمرے بھی نصب ہیں اور ان تمام کیمروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سینٹرل پولیس آفس میں قائم ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس سینٹر کے تحت شہر کے مختلف مقامات جہاں ٹریفک کیمرے نصب تھے وہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس سینٹر کے کیمروں کو ٹریفک کی متذکرہ 40 ہائٹس سے کچھ فاصلوں پر نصب کیا گیا تھا ،اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک کیمرا پروجیکٹ کو مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سر ویلنس سے منسلک کرنے سے جہاں ایک جانب سرویلنس سسٹم نیٹ ورک میں اضافہ ہوگا تو دوسری جانب ٹریفک مانیٹرنگ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن کے نیٹ ورک کو بھی وسعت حاصل ہو جائے گی،آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مذکورہ فیصلے پر جلد عمل کے لیے اقدامات کیے جائیںتاکہ جرائم کی روک تھام ، امن و امان کے حالات پر کنٹرول ، معیاری پولیسنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک ، مانیٹرنگ ، مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن کے تمام مثبت اقدامات کے ثمرات کو حقیقی معنوں میں عوام الناس تک منتقل کیا جا سکے۔