شاہ رخ سراج تالپور کی سزا کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
سازش کے تحت ملوث کیا گیا، عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے،عمران شاہانی و دیگر کا مطالبہ.
نوجوان شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور سمیت دیگر کو سزا سنائے جانے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سول سوسائٹی اور مختلف جامعات کے طالب علموں نے کراچی میں قتل کیے جانے والے نوجوان شاہ زیب قتل کیس میں سزا پانے والے شارخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کی حمایت میں اور انھیں سزا دیے جانے کے خلاف نیشنل ہائی وے بائی پاس پر مظاہرہ کیا۔ اس دوارن مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے نتیجے میں وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کرنے والے عمران شاہانی، علی سومرو، کاشف اوٹھو ودیگر کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شارخ جتوئی، سراج تالپور سمیت 4 افراد کو شاہ زیب قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے اور ان کو دی جانے والی سزائیں ان کے ساتھ ناانصافی کے مترداف ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بے گناہ و معصوم لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا جاتا ہے لیکن آج تک کوئی بھی قاتل نہیں پکڑا گیا ہے اور نہ ہی کوئی کیس درج کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب کنری اور ماتلی میں بھی شاہ رخ اور دیگر کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ عدالت اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔