حکومت اقلیتوںکاہرممکن تحفظ کرے گیآغا شاہ نواز

وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اوراقلیتی برادری کواسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ

وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اوراقلیتی برادری کواسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ فوٹو فائل

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز بابر نے ضلع سے تعلق رکھنے والی اقلیتوں کے وفد سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی کرنے والے ایم پرکاش نے اقلیتوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔


ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظ کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ ڈاکٹر ہمیراج راٹھی کے گھر ہونے والی چوری اور دیگر واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور بہت جلد اقلیتوں کو ان کی حفاظت کے لیے اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع میں تمام مندروںکو خوبصورت بنانے کے لیے ترجیحی بنیاد پرکام کرنے سمیت مندروں کے باہر قبضہ مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا ڈی سی حیدرآباد آغاشاہ نواز بابر نے عید گاہ رانی باغ کا دورہ کیا اور وہاں نماز عیدالفطر کے سلسلے میں صفائی، پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
Load Next Story