اسپائسی چکن بریانی

مزے دارگرما گرم اسپائسی بریانی اپنے دسترخوان کا حصہ بنائیں اورخوب مزے اٹھائیں

مزے دارگرما گرم اسپائسی بریانی اپنے دسترخوان کا حصہ بنائیں اورخوب مزے اٹھائیں

ISLAMABAD:
اجزا:

چکن : 1 کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ: 3 کھانے کے چمچے

پیاز: ایک عدد بڑی

اُبلے چاول: ایک کلو

دہی: ایک پاؤ

تیل: 2 پیالی

پسی ہری مرچ: 8 عدد

ثابت گرم مصالحہ: 2 کھانے چمچے


کُٹی ہوئی لال مرچ : 2 کھانے کے چمچے

نمک: حسب ذائقہ : 2 چائے کے چمچے

ثابت ہری مرچ: 15 عدد

ٹماٹر: 6 عدد

آلوبخارے: 8 عدد

پودینہ: ایک پیالی

زردے کا رنگ: 1/4 چائے کا چمچہ

ترکیب:

پہلے 2 پیالی تیل گرم کرکے اس میں پیازلائٹ گولڈن کرلیں پھراسی میں گرم مصالحہ، چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، پسی لال مرچ ڈال کر5 سے 6 منٹ تک بھون لیں، پھراس میں دہی اورٹماٹر، نمک، ثابت ہری مرچ اورپودینہ ڈال کر تیل اوپرآنے تک اچھی طرح بھون لیں کہ مکسچرگاڑھا ہو جائے۔

اب دوسری جانب 4 کھانے کے چمچے نمک ڈال کرچاول اتنا ابالیں کہ اس میں کنی رہ جائے۔ اب ایک دیگچی میں چاولوں کی ایک تہہ لگائیں اوراس پرتیار کیا ہوا آدھا مصالحہ ڈالیں پھر چاولوں کی دوسری تہہ لگا کر باقی مصالحے کی تہہ لگاکر 2 کھانے کے چمچے گھی اور بہت ہی تھوڑے پانی میں حل کیا ہوا زردے کا زردے کا رنگ ڈال کر15 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار گرما گرم اسپائسی بریانی اپنے دسترخوان کا حصہ بنائیں اورخوب مزے اٹھائیں۔
Load Next Story