7سالہ بچے کےاغوااورقتل کے مجرم چچا کوعمر قید

اسی کیس میں نامزد ملزم عرفان ولد محبوب پر مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

مقدمے کی سنگینی کے باعث سیشن جج حیدرآبادنے تصفیے کی رپورٹ مسترد کر دی فوٹو: فائل

KARACHI:
سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے اوڈیرو لال تھانے کے 7 سالہ بچے ذاکر بلال کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں مقتول کے چچا سلطان آرائیں اور رشتے دار عرفان ولد مختار آرائیں کی تصفیہ کی رپورٹ مقدمے کی سنگینی کے باعث مسترد کرتے ہوئے دونوں مجرمان کو عمر قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔


جبکہ اسی کیس میں نامزد ملزم عرفان ولد محبوب پر مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ 10 دسمبر 2011ء کو ذاکر بلال کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا جس کی لاش 2 روز بعد جھاڑیوں سے ملی ۔ پولیس نے ذاکر کے والد بلال آرائیں کی فریاد پر مقتول کے چچا اور دیگر 2 رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story