اکبربگٹی قتل کیس پرویزمشرف اورشوکت عزیزکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق صدر مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
محمد اسماعیل بلوچ پر مشتمل بنچ نے انسداد ہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی، اس موقع پر عدالت نے سابق صدر مشرف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔