بھارتی ماڈل کے اسد رئوف سے تعلقاتالزامات نے اینٹی کرپشن یونٹ کو چوکنا کردیا

اینٹی کرپشن یونٹ یہ بات جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ لینا کپور کے سری لنکا جانے کا مقصد کیا تھا۔

باہم بھارتی ماڈل لینا کپور اور اسد رؤف فوٹو: فائل

بھارتی ماڈل لینا کپور کے پاکستان امپائر اسد رئوف کے ساتھ تعلقات کے الزامات نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی چوکنا کردیا، لینا کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اسد سے ملاقات6 ماہ قبل سری لنکا میں ہوئی تھی۔


اگرچہ کونسل نے اس معاملے میں پڑنے سے صاف انکار کردیا تاہم اینٹی کرپشن یونٹ یہ بات جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ لینا کپور کے سری لنکا جانے کا مقصد کیا تھا،ان کے کسی مقامی پلیئر سے بھی تعلقات تھے یا نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز جلد ہی ممبئی پولیس سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Load Next Story