وفاقی حکومت میں فیصلہ سازی کا فقدان ایک ہی دن میں 2 متضاد خط لکھ دیے
ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے لیے پہلا خط سیکشن افسر وزارت داخلہ جب کہ دوسرا وزیرمملکت شہریار آفریدی نے لکھا
وفاقی حکومت نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے لیے ایک ہی دن میں 2 متضاد خط لکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے لیے میاں سعید کی خدمات طلب کیں جب کہ وزیرمملکت شہریار آفریدی نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کو خط لکھا جس میں ایس ایس پی امین بخاری کو کام جاری رکھنے اور فوری طور پر ریگولر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے۔
ذرائع کے مطابق 9 اکتوبر کو ایک دن میں 2 خط لکھے گئے، ایس ایس پی میاں سعید کی خدمات کے لیے پہلا خط سیکشن افسر وزارت داخلہ عارف تحسین نے لکھا تھا، میاں سعید نے مردان میں مشال قتل کیس کی تحقیقات کی تھیں جب کہ امین بخاری اس وقت ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ہیں۔