تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں سے متعلق قرارداد جمع کرادی
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، قرارداد کا متن
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں سے متعلق قرارداد جمع کرادی ہے۔
قرارداد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندوں سے زیادہ معصوم شہری اور امدادی جماعتوں کے اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جن کے خاندانوں کو امریکا معاوضہ ادا کرے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
قرارداد میں ڈرون حملوں سے متعلق اپریل 2013 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کے مطابق ڈرون حملے انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسے جنگی جرم کے طور پر مانا جاتا ہے۔
قرارداد میں حکومت وقت سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکا سے سفارتی طریقے سے مطالبہ کرکے ملک کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ان ڈرون حملوں کو بند کرائے اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات بھی کئے جائیں۔