سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دیے گئے، نوٹی فکیشن
سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات 5 جنوری 2019 تک تفویض کیے گئے ہیں اور یہ اختیارات 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔