نجی اسکولز مالکان نے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا

فیس 8 سو سے بڑھا کر 15 سو روپے کردی ،غریب بچوں کا داخلہ لینا مشکل ہوگیا

کئی اسکولوں کی فیس 8 سو روپے سے بڑھا کر15 سو روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جب کہ داخلہ فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ضلع ٹھٹھہ کے نجی اسکولوںکی فیسوں میں من مانا اضافہ، غریب والدین کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دلانا نا ممکن ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میںنجی اسکولز کے مالکان نے اچانک ماہانہ فیسوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث والدین نے اپنے بچوں کو اسکولوں سے ہٹانا شروع ہو دیا ہے۔ کئی اسکولوں کی فیس 8 سو روپے سے بڑھا کر15 سو روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جب کہ داخلہ فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔




جس کی وجہ سے غریب بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں داخلہ لینا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اول تو تعلیم ہی نہیں اگر ہے تو اس کا معیاربہت خراب ہے، اسی لیے وہ اپنے بچوں کونجی اسکولوں میں داخل کراتے ہیں، لیکن اب تو ان کے لیے بچوں کو پڑھانا ناممکن ہو گیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولز کے لیے ضابطہ مرتب کرکے مناسب فیس مقرر کی جائے۔

 

 
Load Next Story