پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

آئی ایم ایف کا وفد متعلقہ حکام سے قرض کےحوالےسے بات چیت کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گا، سربراہ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ

پاکستان نے باضابطہ طور پرمالی امداد کے لیے درخواست دی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف۔ فوٹو : آئی ایم ایف ٹوئٹر

پاکستان نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ


منیجنگ ڈائریکٹر (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پرمالی امداد کے لیے درخواست دی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں میں پاکستان جائے گا اور قرض کے حجم کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔



واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وزیر اعظم نے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسی حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔
Load Next Story