بورڈ کے معاملات سے ہمیں کوئی سروکار نہیں دھونی
چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ٹیم کی جان نہیں چھوڑ رہا۔
آئی پی ایل میں منظر عام پر آنیو الے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی اپنی چکر میں الجھا رکھا ہے۔
اس حوالے سے سوالات بدستور بھارتی کپتان دھونی کیلیے دردسر بنے ہوئے ہیں، بلو شرٹس نے اگرچہ ایونٹ میں اپنے ابتدائی معرکہ میں جنوبی افریقہ کو پچھاڑ کر کسی حد تک خود کو اس دباؤ سے نکالا ہے، لیکن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھی اسی حوالے سے سوالات دھونی کے منتظر رہے، بھارتی قائد دھونی کا اصرار رہا کہ اسپاٹ فکسنگ تنازع ہمارے اسکواڈ کیلیے کسی پریشانی کا سبب نہیں بن رہا، آئی پی ایل میں دھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگز کے آفیشل گروناتھ میاپن سٹے بازی کے الزامات پر گرفتار ہیں جبکہ پیر کو بھارتی بورڈ نے اپنے ہنگامی اجلاس میں دوسری فرنچائز راجستھان رائلز کے شریک مالک راج کندرا کو انکوائری ہونے تک معطل کردیا ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم یہاں برطانیہ میں خود کو اس اسکینڈل سے دور رکھے ہوئے ہیں اور ہم نہ ہی یہاں اخبارات پڑھتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں، جو بھی کچھ ہوا ہم وطن جاکر دیکھیں گے، ہماری تمامتر توجہ سردست چیمپئنز ٹرافی میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنے پر مرکوز ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بس میں اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانا ہے اور ہم اس کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کرس گیل، مارلون سموئلز اور کیرون پولارڈ کیخلاف اپنے بولرز سے عمدہ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ گیل ہمیشہ اہم ہوتا ہے وہ انفرادی طور پر بھی گیم پر گہرا اثر ڈالتا ہے، ہمارے لیے اسے جلدی آؤٹ کرلینا اچھا ہوگا۔