قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے پی ایچ ڈی اسکالر سمیت 2 کشمیری نوجوان شہید
ڈاکٹر منان نے بے گناہوں کے قتل عام پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا تھا
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں پی ایچ ڈی اسکالر سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پیرا ملٹری اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہل کاروں نے مشترکہ طور پر ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران پی ایچ ڈی اسکالر اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہداء کی شناخت ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
26 سالہ ڈاکٹر منان وانی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ارضیات میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور ان کا رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
ڈاکٹر وانی نے بھارتی درسی کتب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈین نیشنل کونسل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں لفظ دہشت گردی کی وضاحت میں تحریر ہے کہ جو بھی ان کے ملک میں معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان لے وہ دہشت گرد ہے، اس اعتبار سے جو کچھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ کررہی ہے وہ بھی دہشت گردی ہے اور بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔