حکومت آتے ہی ملک میں معاشی سونامی لائی ہے بلاول بھٹوزرداری
10 روپے کی روٹی 15 روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان؟ چیئرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آتے ہی ملک میں معاشی سونامی لائی ہے جب کہ مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو پریشان کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، نئی حکومت نے آتے ہی ہرچیز مہنگی کردی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات کو عوام سے چھپایا جا رہا تھا، قومی اسمبلی میں کہا تھا حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہی اور اب رجوع کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے قریب اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری الارمنگ میسج اور تشویش ناک ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر احتجاج کا اشارہ بھی دیا۔

دریں اثنا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کے خلاف ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن شوگر مل کے لیے کی گئی تھی۔